انسانی صحت کے لیے زیتون کے تیل کا اہم ترین فائدہ

انسانی صحت کے لیے زیتون کے تیل کا اہم ترین فائدہ
انسانی صحت کے لیے زیتون کے تیل کا اہم ترین فائدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلاسگو (نیوز ڈیسک) دل کی بیماریوں اور خصوصاً ہارٹ اٹیک آج کے دور میں انسانی صحت کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہیں۔ ان بیماریوں سے حفاظت کیلئے کئی طرح کی ادویات اور غذائیں تجویز کی جاتی ہیں لیکن ایک تازہ سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زیتون کا تیل ایک ایسی غذا ہے جو صرف ڈیڑھ مہینے میں دل کے دورے کا خطرہ غیر معمولی حد تک کم کرسکتی ہے۔

غذا میں روغن زیتون، گھی، چربی اور مکھن سے بہتر
یونیورسٹی آف گلاسگو کے سائنسدانوں نے 69 افراد کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو روزانہ تقریباً 4 چمچ زیتون کا تیل کھانے کو دیا۔ یہ افراد روٹی کو زیتون کے تیل میں بھگو کر کھاتے تھے، روزانہ صرف چار چمچ زیتون کے تیل کا اثر یہ ہوا کہ ڈیڑھ مہینے بعد ان میں دل کے دورے کا خطرہ واضح طور پر کم ہوچکا تھا۔
سائنسدانوں نے ان اثرات کی تصدیق پیشاب کے نمونوں کے تجزیے کے بعد کی، ڈاکٹر بل ملن نے بتایا کہ زیتون میں Phenolics نامی قدرتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو دل کو صحت اور طاقت عطا کرتے ہیں۔ دل کی بیماری CAD میں خصوصی کمی دیکھنے میں آئی۔ اسی طرح زیتون میں پائے جانے والے Omega 6 کے بھی دل، بلڈ پریشر اور جسم کے جوڑوں پر نہایت مثبت اثرات دیکھے گئے۔
یہ تحقیق سائنسی جریدے Americal Journal of Clinical Nutrition میں شائع کی گئی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -