وہ اہم ترین چیز جو بچوں کواپنے والدین سے وراثت میں ملتی ہیں،جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

وہ اہم ترین چیز جو بچوں کواپنے والدین سے وراثت میں ملتی ہیں،جان کر آپ حیران ...
وہ اہم ترین چیز جو بچوں کواپنے والدین سے وراثت میں ملتی ہیں،جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) عموماً ہم یہی سمجھتے ہیں کہ والدین کے قد، رنگ اور عادات جیسی خصوصیات وراثت کے ذریعے بچوں میں منتقل ہوتی ہیں، جو کہ درست بات ہے، لیکن ایک حالیہ سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سماجی حیثیت بھی وراثت میں منتقل ہوتی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ وراثتی سلسلہ جسمانی اور ذہنی خصوصیات کی وراثت سے کہیں زیادہ مضبوط اور دیرپا ہے۔

والدین کی نافرمانی پر سعودی عرب میں اولاد کو دلچسپ سزا
امریکہ اور برطانیہ میں کی گئی اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ کئی سو سال پہلے جو خاندان امیر کبیر تھے آج بھی ان کے بچے امیر کبیر ہیں اور جو طبقات غریب تھے آج بھی غرباءکی اکثریت کا تعلق انہیں طبقوں اور خاندانوں سے ہے۔ تحقیق کاروں نے مشہور اداروں آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی میں کئی سو سال پہلے پڑھنے والے لوگوں کے خاندانوں کی معلومات حاصل کیں اور پھر یہ اہم بات معلوم ہوئی کہ آج بھی ان اداروں میں طلباءکی اکثریت کا تعلق انہیں خاندانوں سے ہے۔
تحقیق میں یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ جو خاندان اور افراد آج سے سینکڑوں سال پہلے تعلیم، دولت، پیشے اور صحت کے لحاظ سے ممتاز حیثیت رکھتے تھے ان کے وارث کئی نسلوں بعد بھی معاشرے میں ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اور لندن سکول آف اکنامکس کی یہ تحقیق سائنسی جریدے Human Nature میں شائع کی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -