زرعی ٹیوب ویلز کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی

زرعی ٹیوب ویلز کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(آئی اےن پی) وزارت پانی و بجلی نے زرعی ٹیوب ویلز کے لیے بجلی تین روپے پینسٹھ پیسے فی یونٹ سستی کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ کسانوں کو زرعی ٹیوب ویل کے لیے بجلی دس روپے پینتیس پیسے فی یونٹ ملے گی۔ اس سے قبل زرعی ٹیوب ویل کے لیے بجلی کا نرخ چودہ روپے فی یونٹ تھا۔ قیمتوں کا اطلاق جولائی دو ہزار چودہ سے جون دو ہزار پندرہ تک ہوگا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...