گیس کی بندش ،برآمد کنندگان کو بھاری نقصان کا اندیشہ

گیس کی بندش ،برآمد کنندگان کو بھاری نقصان کا اندیشہ

کراچی (اکنامک رپورٹر ) گیس بندش سے برآمدکنندگان کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق موسم سرما میں گیس کی قلت کے باعث حکومت کی جانب سے پندرہ دسمبر سے جنوری کے آخرتک ٹیکسٹائل سیکٹرکوگیس کی فراہمی معطل کیے جانیکاامکان ہے ،گیس کی طلب ورسد میں توازن کے لیے پنجاب کی صنعتوں کو کم ازکم دو ماہ کیلیے گیس کی سپلائی روک دی جائیگی،،موسم سرما میں گیس کی طلب ورسد کے فرق پورا کرنے کے لیے سوئی نادرن گیس کمپنی آئندہ ماہ سے یومیہ ایک اعشاریہ آٹھ بلین کیوبک فٹ گیس کا اضافہ کرے گی،، برآمد کنندگان کا کہنا ہے گیس بندش کے ممکنہ حکومتی اقدام سے پنجاب میں سترفیصد ٹیکسٹائل کی صنعت بند ہوجائیگی۔ جس سے ملک کو برآمدات کی مد میں ڈھائی ارب ڈالر کا نقصان ہوگا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...