ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تین کروڑ ستانوے لاکھ ڈالر پر آگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تین کروڑ ستانوے لاکھ ڈالر پر آگئے

کراچی (اکنامک رپورٹر )نومبر کے دوسرے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تین کروڑ ستانوے لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔سٹیٹ بنک کے مطابق ایک ہفتے میں ہونے والی کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تیرہ ارب بائیس کروڑ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بنک کے زرمبادلہ ذخائر تریسٹھ لاکھ ڈالر اضافے سے آٹھ ارب انچاس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے جبکہ اِس دوران کمرشل بنکوں کے ذخائر چار کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کمی سے چار ارب تہتر کروڑ ڈالر ہوگئے۔

مزید : کامرس