گیس کی قیمتوں میں23فیصد اضافہ کی منظور ی پریشان کن ہے،ظہیر بھٹہ

گیس کی قیمتوں میں23فیصد اضافہ کی منظور ی پریشان کن ہے،ظہیر بھٹہ

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتوں میں 23فیصد اضافہ کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگی بجلی،مہنگی گیس سے انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑھے۔پیداواری لاگت بڑھنے سے اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی بڑھے گی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میاں خرم الیاس سینئر وائس چیئرمین ،عامر عطاءباری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاﺅن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ظہیربھٹہ نے کہا کہ صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتوںمیں پہلے ہی 300 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اب پھر 23فیصد اضافہ سے انڈسٹریز تباہ ہوجائے گی اور اس کی بدولت معاشی سرگرمیاں بھی متاثر ہونگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے گیس کی چوری کو روکے تو حکومت کو گیس مہنگی کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوگی۔انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتوں میں23فیصد اضافہ کو مسترد کردیں تاکہ صنعتکار سکون کا سانس لے سکے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...