خیبر پختونخواہ کے تمام چیمبر اور ایسوسی ایشنوں نے میاں انجم نثار کی حمایت کا اعلان

خیبر پختونخواہ کے تمام چیمبر اور ایسوسی ایشنوں نے میاں انجم نثار کی حمایت کا ...

لاہور (کامرس رپورٹر)خیبر پختونخواہ کے تمام چیمبر وں اور فیڈریشن سے ملحقہ ایسوسی ایشنوں نے متفقہ طور پر فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار میاں انجم نثار اور دیگر عہدیداروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔چار گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس کی صدا رت فیڈریشن کے سابق صدر سینیٹر حاجی غلام علی نے کی - اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ بہت جلد پشاور میں میاں انجم نثار اور دیگر لیڈران کے اعزاز میں عظیم الشان استقبالیہ دیا جائے گا - حمایت کااعلان کرنے والوں میں قبائل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، ہری پور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری،اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، مردان چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری ،ڈیرہ اسماعیل خا ں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،کمرشل ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن ،پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اورماربل ایسوسی ایشن بھی شامل ہے۔ ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر حاجی غلام علی نے کہا کہ بعض افراد فیڈریشن کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں - سرکاری نوکریاں حاصل کرتے اور ایس آر او جاری کراتے ہیں۔ پوری بزنس کمیونٹی کے لیے بدنامی کاباعث بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میاں انجم نثار بھر پور صلاحیتوں سے بزنس کمیونٹی کے بڑے پلیٹ فارم کو صحیح مقام دیں گے ۔ اس لیے خیبر پختونخواہ کی پوری بزنس کمیونٹی نے ان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔

 اجلاس سے ڈیرہ اسماعیل خاں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظفر جلیل ہری پور چیمبر کے ایگزیکٹو ممبرز صفدر شاہ زمان ،ملک فرید ،فاخر اسلم ، ڈاکٹر امجد،مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ جہاں ،ایگزیکٹو کمیٹی ممبر سلطان مہمند، جنرل باڈی ممبر ظاہر شاہ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبر مشتاق احمد ، جنرل باڈی ممبر منجاج باچہ ، فلور ملز ایسوسی ایشن کے نعیم بٹ ،ماربلز ایسوسی ایشن کے شاہدالرحمان، ایف پی سی سی آئی جنرل باڈی ممبر عفت اکرام ، عثمان غنی ،راحت اللہ ،بزنس کمیونٹی کے رہنماوں نے اپنی تقاریر میں کہا کہ فیڈریشن پر بعض افراد نے قبضہ کر رکھا - انہوں نے پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی سے درخواست کی کہ وہ فیڈریشن پر ناجا ئز قبضہ چھڑانے کے لیے نہایت موزوں امیدوار میاں انجم نثار کو کامیاب کرایا جائے ۔

مزید : کامرس