بنگلہ دیشی کالی چائے کی قیمت میں اضافے کا رجحان

بنگلہ دیشی کالی چائے کی قیمت میں اضافے کا رجحان

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیشی کالی چائے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ چائے کی طلب اور فروخت میں اضافہ ہے۔ نیشنل بروکرز حکام کے مطابق چٹاگانگ میں ہفتہ وار نیلامی کے دوران کالی چائے کی قیمت182.22 ٹکا سے بڑھ کر182.74 ٹکا فی کلوگرام تک پہنچ گئی جبکہ نیلامی کے دوران26 لاکھ 50 ہزار کلوگرام چائے فروخت کےلئے پیش کی گئی جس میں سے 22فیصد چائے فروخت نہیں ہوسکی۔

 گذشتہ نیلامی کے دوران 26لاکھ کلوگرام چائے فروخت کےلئے پیش کی گئی تھی جس میں سے 28 فیصد فروخت نہیں ہو پائی تھی۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں 2013ءکے دوران چائے کی پیداوار1.6 فیصد اضافے سے 635 ملین کلوگرام رہی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...