تارکین وطن نے 4ماہ کے دوران 6ارب 8کروڑ ڈالر وطن بھجوائے
لاہور( کامرس رپورٹر) سمندر پار پاکستانیوں نے مالی سال 2014-15ءکے ابتدائی 4 ماہ کے دوران 6 ارب 7 کروڑ 78 لاکھ 20 ہزارڈالر کی ترسیلات زر وطن بھجوائیں جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 15.21 فیصد زائد ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے بھجواائی گئی ترسیلاب زر کے حوالے سے ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ تارکین وطن نے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران 6 ارب 7 کروڑ 78 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھجوائی ہیں جو گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے ابتدائی 4 ماہ کے دوران 5 ارب 27 کروڑ 56 لاکھ 10 ہزار ڈالر تھیں۔ ترسیلات زر کے اس عرصہ کے اعدادوشمار میں 15.21 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔