لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

                                   لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میںجمعرات کے روز مندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر88کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔10کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ۔ 22کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ56کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 9.12پوائینٹس کی کمی کے ساتھ5328.48 پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل11لاکھ 14 ہزار900 حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز32لاکھ70ہزار700 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میںبنک آف پنجاب لمیٹڈ کے3لاکھ24ہزار500 حِصص۔ میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ کے3 لاکھ2 ہزار حصص۔ جبکہ جاپان پاور جنریشن لمیٹڈ کے80ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.31روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ماڑی پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت23.76روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...