قومی ٹیم ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شرکت کےلئے 10 دسمبر کو روانہ ہوگی

قومی ٹیم ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شرکت کےلئے 10 دسمبر کو روانہ ہوگی

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پانچ رکنی قومی ٹیم ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شرکت کےلئے 10 دسمبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شپ 11 سے 14 دسمبر تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی۔چیمپیئن شپ کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں 8 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں، انہیں قومی جوڈو ٹیم کے کوچ سجاد کاظمی تربیت دے رہے ہیں۔ ایشین کیڈٹ میں دو جبکہ جونیئر انڈر 21 میں تین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کا انتخاب پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے اوپن ٹرائل میں کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی