ورلڈ اوپن سکوائش،رامے آشور اور محمد الشوربگے فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ اوپن سکوائش،رامے آشور اور محمد الشوربگے فائنل میں پہنچ گئے

دوحہ( نیٹ نیوز) رامے آشور اور محمد الشوربگے ورلڈ اوپن سکوائش چیمپئن شپ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ قطر میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں مصر کے کھلاڑی محمد الشوربگے نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف انگلش کھلاڑی نک میتھیو کو 3-0 سیٹس سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

 دوسرے سیمی فائنل میں مصر کے رامے آشور نے حریف فرانسیسی کھلاڑی گریگوری گالٹائر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-0 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...