تیسری ساف ویمن فٹبال چیمپئن شپ بھارت نے مسلسل تیسری مرتبہ جیت لی

تیسری ساف ویمن فٹبال چیمپئن شپ بھارت نے مسلسل تیسری مرتبہ جیت لی

اسلام آباد(این این آئی)تیسری ساف ویمن فٹ بال چمپئن شپ2014 بھارت نے جیت کر مسلسل تیسری مرتبہ اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا اور ہیٹ ٹرک بھی مکمل کر لی ،انہوں نے یہ اعزاز مسلسل تیسری مرتبہ مالدیپ کی ٹیم کو 6گول سے شکست دیکر حاصل کیا،نیپال کی ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔جناح سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے فائنل میچ کے موقع پر ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر سلیمان بن ابراہیم الخلیفہ مہمان خصوصی تھے، ان کے ہمراہ نائب صدر اے ایف سی پرنس عبد اللہ،سیکرٹری اے ایف سی داتو الیکس سوسے،پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر مخدوم فیصل صالح حیات ،صدر تھائی لینڈ فٹ بال وراوی مکدی،بنگلہ دیش فٹ بال کے صدر صلاح الدین قاضی،ڈیلون کور سنگھ،پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل(ر) احمد یار خان لودھی،پاکستان فٹ بال فیڈریشن ویمن ونگ کی چیئر پرسن سنیٹر روبینہ عرفان ،سنیٹر سید دلاور عباس سمیت دیگر اہم شخصیات اور فٹ بال کے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے تمام مہمانوں کااستقبال کیا ۔سب سے پہلے پاکستان کاقومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے بعد غبارے فضا میں چھوڑے گئے،بعد ازاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی سے تعارف کروایا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی