باﺅلنگ ایکشن کی درستگی ،سعید اجمل برمنگھم میں مزید ایک ہفتہ قیام کرینگے

باﺅلنگ ایکشن کی درستگی ،سعید اجمل برمنگھم میں مزید ایک ہفتہ قیام کرینگے

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے شکار آف سپنر سعید اجمل کا برطانیہ میں قیام بڑھا دیا ، اس دوران وہ مزید ایک ہفتے تک سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ اپنے بالنگ ایکشن کی بہتری پر کام کریں گے کیونکہ پی سی بی حکام شدت سے اس بات کے خواہاں ہیں کہ سعید اجمل ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ سے قبل اپنا ایکشن آئی سی سی سے کلیئر کرا لیں۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق سعید اجمل مزید ایک ہفتے تک انگلینڈ میں قیام کریں گے جنہیں ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی باﺅلنگ ایکشن کی بہتری کا موقع ملے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...