حفیظ باﺅلنگ ایکشن کے بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے کل لندن جائینگے

حفیظ باﺅلنگ ایکشن کے بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے کل لندن جائینگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹےم کے آل راونڈر محمدحفیظ باﺅلنگ ایکشن کے بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے کل لندن جائیں گے۔ان کا ٹےسٹ 24نومبر کو انگلینڈ میں ہو گا۔وہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو یو اے ای میں جوائن کرلیں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظبی ٹیسٹ کے بعدآل راﺅنڈر محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو آئی سی سی میچ آفیشلز نے رپورٹ کیا جس کے بعد قوانین کے تحت محمد حفیظ کو 21 دن کے اندر باﺅلنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ کرا نا ہوگا۔ محمد حفیظ کا 24 نومبر کو لف برا میں ان کے باﺅلنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی