پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا تین رکنی وفد آ ج جنوبی افریقہ جائیگا

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا تین رکنی وفد آ ج جنوبی افریقہ جائیگا

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کی سربراہی میں تین رکنی وفد آج جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہوگا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام کے مطابق وفد کی قیادت سید سلطان شاہ کرینگے جبکہ ممبران میں پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے جنرل منیجر یوسف ہارون اور ڈائریکٹر میڈیا تنویر حسین ملک شامل ہیں۔ وفد جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کی 17ویں جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کریگا۔ حکام کے مطابق ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر ورلڈ کپ سے قبل تمام ممالک کے کھلاڑیوں کے آنکھوں کے معائنے کی تشکیل کردہ رپورٹ کو حتمی شکل دینگے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی