ایشین بیچ گیمز ہینڈبال ایونٹ،پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

ایشین بیچ گیمز ہینڈبال ایونٹ،پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

بنکاک ( نیٹ نیوز) پاکستانی ٹیم چوتھے ایشین بیچ گیمز ہینڈ بال ایونٹ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں عمان کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تھائی لینڈ میں جاری بیچ گیمز کے ہینڈبال ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ عمان سے تھا، عمان کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، فاتح ٹیم کا سکور 21-14 اور 20-12 رہا۔ قطر نے بحرین کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی