دفاعی چیمپئن نائیجریا 2015افریقن کپ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا

دفاعی چیمپئن نائیجریا 2015افریقن کپ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا

ابوجہ( نیٹ نیوز) دفاعی چیمپئن نائیجریا فٹبال ٹیم 2015 افریقن کپ میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ نائیجرین ٹیم 2015افریقن کپ کے کوالیفائنگ میچ میں جنوبی افریقا کیخلاف کامیابی حاصل نہ کرسکی اور میچ 2-2 سے برابر ہوگیا۔نائیجریا نے کوالیفائنگ راونڈ میں تین میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی۔ نائیجریا نے ہفتے کو کانگو کو شکست دی اور میگا ایونٹ میں پہنچنے کےلئے جنوبی افریقا کیخلاف فتح درکار تھے تاہم جنوبی افریقا نے رواں سیزن میں جارحانہ انداز اپنا کر دفاعی چیمپئن نائیجریا کیخلاف میچ 2-2 سے برابر کردیا اورنائیجریا کی امیدوں ہر پانی پھیر دیا۔ گھانا ،آئیوری کوسٹ کی ٹیمیں پہلے ہی افریقن کپ کےلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...