ثائنہ نہوال ہانگ کانگ اوپن سپر سیریز بیڈمنٹن ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

ثائنہ نہوال ہانگ کانگ اوپن سپر سیریز بیڈمنٹن ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں ...

ہانگ کانگ( نیٹ نیوز)بھارت کی سٹار پلیئر ثائنہ نہوال ہانگ کانگ سپر سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ نہوال نے دوسرے راﺅنڈ میں حریف امریکن کھلاڑی بائیون زانگ کو شکست دی۔ ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میچ میں عالمی نمبر چار بھارتی کھلاڑی ثائنہ نہوال نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکن کھلاڑی بائیون زانگ کو سٹریٹ سیٹس میں 21-16 اور 21-13 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔    

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...