آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے آغاز میں ¾ 84دن باقی رہ گئے
ولنگٹن ( نیٹ نیوز)آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2015ءکاﺅنٹ ڈاﺅن شروع ہو گیا، میگا ایونٹ کے انعقاد میں 84 دن باقی رہ گئے۔ ورلڈ کپ کا میلہ 15 فروری کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ایک ساتھ لگے گا۔ بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، بھارت نے 2011ءمیں منعقدہ میگا ایونٹ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔