قومی فٹبال چیمپئن شپ آئندہ ماہ اسلام آباد میں شروع ہوگی

قومی فٹبال چیمپئن شپ آئندہ ماہ اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان فٹسال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی فٹبال چیمپئن شپ آئندہ ماہ دسمبر کے آخری ہفتے اسلام آباد میں شروع ہوگی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر حاجی طارق محمود نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

 جن میں پنجاب ، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...