ویمن کرکٹ ٹیم کی زرعی بنک سے تعلق رکھنے والی کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ

ویمن کرکٹ ٹیم کی زرعی بنک سے تعلق رکھنے والی کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)زرعی ترقیاتی بنک کے صدرسید طلعت محمود نے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی زرعی بنک سے تعلق رکھنے والی کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا اور انہیں شاندار پرفامنس پر ایوارڈ ز دیئے ۔ مال روڈ پر واقع زرعی ترقیاتی بنک کے ہیڈ آفس میں یشیئن گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی خواتین کرکٹرز کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید طلعت محمود نے کہا کہ جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرکے قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے اور امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ملک کے لئے مذید اعزازات حاصل کریں گی ۔۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ خواتین کرکٹ ٹیم میں ثناءمیر‘ نین عابدی‘ بسمہ معروف‘ اسماویہ اقبال‘ قنیتہ جلیل‘ سعدیہ یوسف‘ ندا ڈار‘ جویریہ خان‘ مرینہ اقبال اور ثانیہ خان کا تعلق زرعی ترقیاتی بینک سے ہے۔مذکورہ ویمن کرکٹرز نہ صرف اپنے ڈیپارٹمنٹ بلکہ پاکستان کے لئے عزت کا باعث بنی ہیں۔ بینک کے صدر نے کہا کہ بینک کو اپنی ان کھلاڑیوں پر فخر ہے کہ انہوں نے ملک کا نام روشن کیا اور مجھے امید ہے کہ ہمارے تمام کھلاڑی تندہی اور زیادہ لگن سے کھیل کے میدان میں ملک کا نام اور پاکستان کا پرچم بلند کرینگے۔زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نہ صرف کاشتکاروں کو سہولتیں بروقت ان کی دہلیز تک پہنچانے کے عزم پر کارفرما ہے بلکہ موجودہ کارپوریٹ سوشل کلچر کے فرو غ میں بھی اہم کردار اداکر رہا ہے۔ اسی کی ایک کڑی ہے کہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں بھی پیش پیش ہے۔

 اور ہم اپنی یہ کاوشیں جاری رکھیں گے تاکہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں اور وہ بینک کے ساتھ ساتھ ملک کا نام بھی روشن کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ زرعی ترقیاتی بنک کے نہ صرف کرکٹرز بلکہ اسکواش اور ٹینس کے کھلاڑی بھی ملک کا نام روشن کررہے ہیں ۔ہم ہاکی کی ٹیم بھی بنائیں گے جبکہ پولو میں بھی ہمارے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ ہم بینک کو مضبوط معاشی بنیادوں پر قائم کرنے کیلئے دن رات سرگرم عمل ہیں اور یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ بینک نے بہت ہی مختصر عرصہ میں JCR-VIS کی طرف سے AAA/A-1+ ریٹنگ حاصل کرلی ہے اور انشاءاللہ اسی لگن اور لوگوں کے تعاون سے بلندیوں کو چھوئیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...