پی سی بی ویمن ونگ کی سابق چیئر پرسن بیگم بشری اعتزاز کے اعزاز میں الوداعی تقریب

پی سی بی ویمن ونگ کی سابق چیئر پرسن بیگم بشری اعتزاز کے اعزاز میں الوداعی ...

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی ویمن ونگ کی سابق چیئر پرسن بیگم بشری اعتزاز کے اعزاز میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیاجس میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ارکان اور مینجمنٹ کے علاوہ، پی سی بی آفیشلز، سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے علاوہ اعتزاز احسن نے بھی شرکت کی۔ پی سی بی چیئرمین شہر یار خان نے خواتین ونگ کی چیئر پرسن بشری اعتزاز کی خدمات کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور مسلسل دو مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے والی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی ارکان کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے انعامات کا بھی اعلان کیا۔

۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے بشری اعتزاز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کرکٹ کے فروغ کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی سی بی اب خواتین کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے مزید اقدامات اٹھا رہا ہے۔ ماڈل ٹاو¿ن لاہور میں خواتین کے لئے ایک گراو¿نڈ بنائی جا رہی ہے جبکہ دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں بھی خواتین کی کرکٹ گراو¿نڈز بنائی جائیں گی جبکہ اب قومی خواتین ٹیم کے لئے بھی بیٹنگ کوچ تلاش کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...