بلائینڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کےلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری
لاہور( سپورٹس رپورٹر)ساﺅتھ افریقہ میں رواں ماہ ہونے والے چوتھے بلائینڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کاتربیتی کیمپ جمعہ کے روز بھی جاری رہا ۔ کھلاڑیوں نے کوچ نفیس احمد کی زیر نگرانی مختلف سیشنز میںفزیکل فٹنس باﺅلنگ ،بیٹنگ ،فیلڈنگ اور فٹ بال کی پریکٹس کی ۔ کیمپ میں ٹریننگ کرنے والے کھلاڑیوں میںکپتان ذیشان عباسی ، بی ون کیٹیگری میں ظفر اقبال ،ساجد نواز ،ادریس سلیم ،ایم ایاز ،عامر شفیق، بی ٹو کیٹیگری میں ذیشان عباسی ،انیس جاوید ،ہارون خان ،نثار علی ،بدر منیر۔ ،مسعود جان(ٹرینر ،پلیئر) ،بی تھری میں ایم اکرم ،ایم جمیل ،و دیگر شامل ہیں۔
طارق سیموئل اوراسرار الحسن محمد وقاص اور عرفان مجید شامل ہیں ۔ کیمپ 22نومبر تک جاری رہےگا۔،