پہلا ون ڈے،بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 87 رنز سے ہرا دیا

پہلا ون ڈے،بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 87 رنز سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چٹاگانگ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کی ٹیم کو 87 رنز سے شکست دیکر سیریز کا پہلا ون ڈ ے اپنے نام کرلیا بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی جانب سے شکیب الحسن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ مشفق الرحیم نے 65 جبکہ صابر رحمان نے 44 رنز کی ناٹ آﺅٹ اننگز کھیلی زمبابوے کی جانب سے پاینگرا نے تین جبکہ چتارا نے دو وکٹیںحاصل کی زمبابوے کی ٹیم 282 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز سے قبل ہی آﺅٹ ہوگئی زمبابوے کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ایم ٹیلر نے 54 بنائے جبکہ ماساکاذی42 اور سکندر رضا 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کیااور چار وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ مشرفی مرتضی اور عرفات سنی نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں شکیب الحسن کو بہترین بیٹنگ اور باﺅلنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈدیا گیا۔