ٹور میچ، انگلینڈ الیون نے سری لنکن اے ٹیم کو 56رنز سے ہرا دیا

ٹور میچ، انگلینڈ الیون نے سری لنکن اے ٹیم کو 56رنز سے ہرا دیا

 کولمبو( نیٹ نیوز) سری لنکا میں کھیلے گئے ٹور میچ میں انگلینڈ الیون نے سری لنکن اے ٹیم کو ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 56رنز سے شکست دیدی ۔سری لنکا اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 43اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 198رنز بنائے ۔ مینڈس نے 42رنز کی شاندار ناٹ آﺅٹ کی اننگز کھیلی جبکہ پیریرا نے شاندار نصف سنچری سکور کی اور 56رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے کپتان پرینجن نے 31رنز بنائے انگلینڈ الیون کی جانب سے معین علی نے 3جبکہ فن نے 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ کم روشنی کی وجہ سے میچ25اوورز تک محدود کردیا گیا میچ دوبارہ شروع ہوا تو ٹائم کم ہونے پر ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انگلینڈ الیون کو جیتنے کیلئے 25اوورز میں145رنز کا ہدف دیا گیا جو اس نے 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ڈی کوک نے شاندار 54اور معین علی نے 56رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا گامج نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی