چوتھا ون ڈے ؛ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ہراکر سیریز جیت لی

چوتھا ون ڈے ؛ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ہراکر سیریز جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

              جوہانسبرگ( بیورو رپورٹ ) آسٹریلیا نے ساﺅتھ افریقہ کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 3وکٹوں سے شکست دیکر 5میچوں کی سیریز میں 3-1کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ،ساﺅتھ افریقہ کی طرف سے 267رنز کا ہدف کینگروز نے 49اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ،سمتھ کی شاندار سنچری 104رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ میلبورن میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں ساﺅتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 28رنز پر پہلی وکٹ ہاشم آملہ کی گری جو صرف 18رنز بنا کر کورٹی نائیل کا شکار بنے ساﺅتھ افریقہ کے دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی ڈی کوک تھے جنہوں نے 17رنز بنائے اور میسکوئیل کا شکار ہوگئے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ڈی ویلیئرز نے 91رنز کی شاندار اننگز کھیلی باقی کھلاڑیوں میں ملر نے 45اور ڈپلیسی 28رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر کمنز اور فکلنر نے 2,2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔267رنز کے جواب میں آسٹریلیا کا سٹارٹ اچھا نہیں تھا اور صرف 8رنز پر وارنر 4رنز بنا کر ایبٹ کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے 43کے مجموعی سکور پر واٹسن بھی 19رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے اس کے بعد سمتھ نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور 104رنز کی شاندار اننگزکھیل کر آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا دیگرکھلاڑیوں میں کیمرون وائٹ 52اور فکلنر نے 34رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو 49ویں اوورز میں فتح سے ہمکنار کرنے کے سیریز میں 3-1کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین اور پارنل نے 2,2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ سمتھ کو بہترین پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔