چھٹیاں گزارنے بھارت جانا چاہتی ہوں، سکارلٹ جوہانسن

چھٹیاں گزارنے بھارت جانا چاہتی ہوں، سکارلٹ جوہانسن
چھٹیاں گزارنے بھارت جانا چاہتی ہوں، سکارلٹ جوہانسن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) ہالی وڈ کی خوبرو اداکارہ سکارلٹ جوہانسن چھٹیاں گزارنے بھارت جانا چاہتی ہے۔ 29سالہ اداکارہ سکارلٹ جوہانسن نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ تین ماہ کی چھٹیوں پر انڈیا جائیں اور آرام کریں۔ اداکارہ نے دو ہفتے قبل اپنے پہلے بچے کو جنم دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کیلئے ان کا خاندان ہی سب سے بڑی خوشی ہے ۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اب تک ملنے والے قیمتی تحائف میں سب سے قیمتی تحفہ فلم ” وکی کرسٹیانا بارسلونا“ کے ہدایتکار وڈی ایلن کی جانب سے ملنے والا عینکوں (سن گلاسز) کا تحفہ ہے ۔

مزید : کلچر