فلمساز ساجد نادیہ والانے فلم ” کک“ کا سیکوئل بنانے پر غور شروع کر دیا

فلمساز ساجد نادیہ والانے فلم ” کک“ کا سیکوئل بنانے پر غور شروع کر دیا

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلمساز ساجد نادیہ والانے فلم ” کک“ کا سیکوئل بنانے پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ساجد نادیہ والا کی فلم ”کک“ نے بے حد دھوم مچائی اور سلمان خان کی اداکاری کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ۔ فلم نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔ فلمساز ساجد نادیہ والا فلم کاسیکوئل تیار کرنے کے حوالے سے سوچ بچار کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ساجد نادیہ والا کا کہنا ہے کہ کسی بھی فلم کا سیکوئل بنانا مشکل ترین کام ہے ۔ وہ معیاری سکرپٹ کی تلاش میں ہیں تاکہ معیاری فلم بنائیں اور مداحوں کو ناراض نہ کریں۔ فلم ” کک“ کی دیگر کاسٹ میں رندیپ ہودا، نواز الدین صدیقی اور جیکولین فرنینڈس شامل تھے۔

مزید : کلچر