ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کی طالبہ کا اعزاز
لاہور (پ ر)نیشنل کونسل برائے ہومیو یتھی گورنمنٹ آف پاکستا ن نے ملک بھر کے تمام ہومیوپیتھک میڈیکل کالجوں کے سالانہ امتحانات 2014کا اعلان کر دیا ہے، کونسل کے گزٹ نوٹیفیکشن کے مطابق یاسر نیاز ہومیوپیتھک میڈیکل کالج لاہور کی طالبہ عائشہ حنیف نے فرسٹ ایئر میں 600میں سے 497نمبر حاصل کر کے ملک بھر کے ہومیو پیتھک میڈیکل کالجز میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ کالج کے پرنسپل ہومیوڈاکٹر حاجی نیاز الدین ،ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر یاسر نیاز اور تمام اساتذہ کرام نے اس ہونہار طالبہ کو مبارکباد دی۔