گورنمنٹ رحمن گرلز ہائی سکول‘ بیڈن روڈ کے طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

گورنمنٹ رحمن گرلز ہائی سکول‘ بیڈن روڈ کے طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

لاہور(جنرل رپورٹر)گورنمنٹ رحمن گرلز ہائی سکول‘ بیڈن روڈ‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ڈیفنس ویلفیئر سوسائٹی‘ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ‘ پیر کالونی‘ والٹن روڈ‘ لاہور‘ دی آکسفورڈ پبلک ہائی سکول‘ شیر شاہ روڈ‘ سنگھ پورہ‘ لاہور‘ گورنمنٹ سنٹرل ماڈل گرلز مڈل سکول‘ CDGکالونی‘ وحدت روڈ‘ لاہور اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ فیروز پور روڈ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد500تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4