انمول ہسپتال کی30 ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں کلینکل سپموزیم کا انعقاد

انمول ہسپتال کی30 ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں کلینکل سپموزیم کا انعقاد

 لاہور(جنرل رپورٹر) انسٹی ٹیورٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکالوجی (انمول) ہسپتال کی30 ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں کلینکل سپموزیم کا انعقاد کیا گیا۔ انمول ہسپتال آڈیٹوریم میں ہونیوالے سپموزیم میں پاکستان اٹامک انرجی کے مختلف ہسپتالوں کے ڈاکٹرز، پنجاب کے دیگر ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت۔سپموزیم کا مقصد کینسر سے مرض سے متعلقہ ہونیوالی جدید معلومات کو آپس میں ڈسکس کرنا تھا۔ ڈائریکٹر انمول ڈاکٹر ابوبکر شاہد نے سمپوزیم سے خطاب کرتے حاضرین کو انمول ہسپتال کا تعارف اور اس میں موجود سہولیات سے متعلق بتایا۔ انہوں نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 18 میڈیکل سنٹرز سے آئے ہوئے ڈائریکٹرز اور ڈاکٹروں و سٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر میڈیکل سنٹرز پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر فیاض احمد نے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی اپنے تمام سنٹرز میں کینسر رجسٹری کا سافٹ ویئر انسٹال کر چکا ہے جس سے اب ریگولر ڈیٹا ایک جگہ اکٹھا ہو جائے گا جس سے ریسرچ میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر مصباح مسعود کنسلٹنٹ آنکالوجسٹ انمول نے ”چھاتی کے کینسرز اور ان کے علاج سے متعلق مہیا ثبوت“ سے متعلق لیکچر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح پاکستان اور ایشیا کے اس حصے میں چھاتی کا کینسر خواتین میں کتنی تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ علاج تب ہو سکے اگر بوقت ٹیسٹوں کے ذریعے ثبوت مل جائیں کے مرض کتنا پھیلا ہوا ہے۔ ڈاکٹر اصغر حسین کنسلٹنٹ آنکالوجسٹ کرن ہسپتال کراچی نے ”چھاتی کے کینسر میں ہارون تھراپی کے رول “ سے متعلق لیکچر دیا۔ انہوں نے مختلف نئی ادویات سے متعلق بتایا کہ کتنا عرصہ کھانے سے مریض کو فائدہ ہوگا۔ڈاکٹر منیب ناصر کنسلٹنٹ آنکالوجسٹ انمول نے ”کینسر میں ٹارگٹ تھراپیز“ کی افادیت بتائی۔ پھر ڈائریکٹر گوجرانوالہ نیوکلیئر میڈیسن سنٹر ڈاکٹر سہیل مراد نے ”ہڈیوں میں پھیلے ہوئے کینسر کی مینجمنٹ“ سے متعلق لیکچر دیا۔ پھر سینئر سائنٹسٹ انمول نعمان امجد نے ریڈیشن تھراپی کی سب سے جدید تکنیک آئی ایم آر ٹی پر لیکچر دیا۔ نعمان امجد نے بتایا کہ پبلک سیکٹرمیں انمول پاکستان کا واحد کینسر ہسپتال ہے جہاں آئی ایم آر ٹی کا استعمال ریڈیشن تھراپی میں کیا جاتا ہے۔ آخر میں ڈاکٹر احمد قریشی ہیڈ آف PET نے PET سکین کا آنکالوجی میں استعمال اور مستقبل سے متعلق لیکچر دیا۔ اختتام پر نوارٹس کے ڈاکٹر عمران حامد نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4