کوآپریٹو انجینئرز ٹاﺅن ہاﺅسنگ سو سائٹی اور پی ٹی سی ایل کے درمیان معاہدہ
لاہور ( پ ر)دی کوآپریٹو انجینئرز ٹاﺅن ہاﺅسنگ سو سائٹی کا پی ٹی سی ایل کے درمیان معاہدے کی تقریب گزشتہ روز انجینئرز ٹاﺅن اور پی ٹی سی ایل کے درمیان تمام سہولیات مہیا کرنے کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر چیئر مین پی ٹی سی ایل محمد نصراللہ نے سوسائٹی میں محکمہ کیجانب سے تمام سہولیات مہیا کرنے کا معاہدہ کیا اور اس ٹاﺅن کو سمارٹ ٹاﺅن بنانے کا اعلان کیا خطاب کرتے ہوئے انجینئرز ٹاﺅن میں ہونےوالے ترقیاتی کاموں کی بھر پور تعریف کی صدر انجینئرز ٹاﺅن رانا محمد اجمل نے محکمہ کے تعاون کا بھر پور شکریہ ادا کیا تقریب میں دیگر شرکاءمیں طارق گوندل نائب صدرسو سائٹی محمد وسیم چوہد ر ی (فنانس سیکریری) کرنل(ر) طاہرمجید (سیکر یٹر ی سو سا ئٹی ) اوردیگر ممبران انتظامیہ کمیٹی نوید عارف خالد محمود سندھوملک محمدریاض میاں پرویز شا ہین عنصر صدیقی محمد خالد ملک نعیم شہباز الحق پی ٹی سی ایل ناصرباجوہ پی ٹی سی ایل شیخ امیر احمدپی ٹی سی ایل ناصر حمید اور اہلیان انجینئرز ٹاﺅن نے بھی بھر پورنے شرکت کی اور اس موقع پر تمام مہمانوں نے انجینئرز ٹاﺅن میں جدید دور کے حالات کے مطابق ترقیاتی کاموں کو بھر پور سراہا۔