عمران خان کنٹینرپر کھڑے ہو کر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں،راشدہ یعقوب

عمران خان کنٹینرپر کھڑے ہو کر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں،راشدہ یعقوب

لاہور(لیڈی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کا روزجھوٹ بولنامعمول بن چکاہے ،وہ خیبرپختون میں ڈیم بنانے کے اعلان پر عمل کیوں نہیں کرہے وہ صرف نعرے لگانے تک محدود ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب آپ کنٹینر پر کھڑے ہوکرمسلسل سفید جھوٹ بول رہے ہیں چین کے ساتھ طے پانے والے منصوبوں میں کوئی قرضہ شامل نہیں یہ سب سرمایہ کاری ہے ہماری تمام کاوشیں عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے اوراسے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہیں انہوں نے کہاکہ چین کی قیادت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اورچین پاکستان کا بہتری مخلص دوست ہے کیونکہ بیجنگ میں طے پانے والے اربوں ڈالر کے منصوبوں میں بجلی کے کارخانوں کے بھی پراجیکٹس شامل ہیں بجلی ہوگی تو ملک کی زراعت ترقی کرے گی،صنعت کا پہیہ رواں دواں ہوگا،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اورمعیشت مضبوط ہوگی پاکستان کی قسمت دوبارہ جاگے گی ۔    ورپوری قوم ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے یکجا ہوکر جت جائے گی انہوں نے کہا کہ چین کی قیادت نے پاکستان پر جس بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کے معاہدے کیے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4