اکشے کمار نے نئی فلم ” بیبی“ کی مختصر جھلک آن لائن جاری کر دی

اکشے کمار نے نئی فلم ” بیبی“ کی مختصر جھلک آن لائن جاری کر دی

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی نئی فلم ” بیبی“ کی مختصر جھلک آن لائن جاری کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی فلم ” بیبی“ کی جھلک جاری کر دی ہے ۔ فلم کا ٹریلر 3دسمبر کو لانچ کیا جائیگا۔ اداکار فلم میں منفرد انداز میں ایکشن کردار میں دکھائی دینگے۔ انہوں نے فلم میں کردار کیلئے مونچھیں داڑھی رکھی ہوئی ہے تاکہ کردار کو جاندار بناسکیں۔فلم کی ہدایات نیرج پانڈے نے دی ہے ۔ نیرج اور اکشے کمار متعدد فلموں میں اکٹھے کام کر چکے ہیں۔ فلم آئندہ سال سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...