صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتوں میں 23فیصد اضافہ پریشان کن ہے، ظہیر بھٹہ
لاہور(جنرل رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتوں میں 23فیصد اضافہ کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگی بجلی،مہنگی گیس سے انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑھے پیداواری لاگت بڑھنے سے اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی بڑھے گی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میاں خرم الیاس سینئر وائس چیئرمین ،عامر عطاءباری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاﺅن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ظہیربھٹہ نے کہا کہ صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتوںمیں پہلے ہی 300 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اب پھر 23فیصد اضافہ سے انڈسٹریز تباہ ہوجائے گی اور اس کی بدولت معاشی سرگرمیاں بھی متاثر ہونگی انہوں نے کہا کہ حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے گیس کی چوری کو روکے تو حکومت کو گیس مہنگی کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوگی انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتوں میں23فیصد اضافہ کو مسترد کردیں تاکہ صنعتکار سکون کا سانس لے سکے۔