ایس ایچ او سمیت 22اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ایس ایچ او سمیت 22اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ارشد حسین نے گھرگھس کرخواتین کو کمروں میں بند کرکے سامان اور نقدی لوٹنے والے ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ رانا امجد سمیت پورے تھانے کے 22اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔فاضل عدالت میں ہربنس پورہ کے رہائشی اطہرمحمود نے اپنے وکیل کی وساطت سے ایس ایچ او ہربنس پورہ رانا امجدعلی،سب انسپکٹر نیئر ثنا، جعفرعلی،زاہدمحمود، رزاق، عنصر، عطا احمد، محمد عظیم، محمد فیصل، محمد فیاض،تنویر احمد عتیق، ساجد،اقبال اوردیگر 8کانسٹیبلوں کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ8 نومبر کو وہ اپنے گھر پر موجود تھا کہ ایس ایچ او ہربنس پورہ تھانے کے سب انسپکٹرزاور کانسٹیبلز کے ہمراہ اس کے گھر میں بلا وجہ داخل ہوا ،انہوں نے گھر میں عورتوں کو ایک کمرے میں بند کردیا ، اور اسے شدید زدوکوب کرنے کے بعد گھر سے زیورات نقدی سمیت تمام سامان اٹھا کر لے گئے اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں تاہم عدالت سے استدعا کی گئی کہ اس کے گھر کے تقدس کو پامال کرنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف پرچے کا حکم دیا جائے۔۔ جس پر عدالت نے مذکورہ بالا احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت 25نومبر تک ملتوی کردی ہے۔