چیری یو ایس اے کارپوریشن کیئرسنٹرکے مالک کے بلاضمانت وارنٹ جاری

چیری یو ایس اے کارپوریشن کیئرسنٹرکے مالک کے بلاضمانت وارنٹ جاری

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے ایجوکیٹر اسکول میں سولرسسٹم ٹھیک نہ لگانے اوربار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پرچیری یو ایس اے کارپوریشن کیئرسنٹر ہال روڈ کے مالک کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے 26نومبر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت میں ایجوکیٹراسکول صدر کیمپس کی طرف سے چیری یو ایس اے کارپوریشن کیر سنٹر ہال روڈ کے مالک کے خلاف 10کروڑ 25ہزار روپے ہرجانے کا دعوے دائر کیا گیاہے جس میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے اسکول میں سولرسسٹم لگوایا تاکہ بجلی کی کمی کو پورا کیا جا سکے لیکن یہ سسٹم لگانے کے باوجود وہی مشکلات رہیں، سولر سسٹم نے کام نہ کیا۔فوری متعلقہ کمپنی اور کیئر سنٹر کے مالک سے رابطہ کیا لیکن اس نے کوئی شنوائی نہیں کی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ متعلقہ کمپنی سے ہرجانہ دلوایا جائے۔ عدالت نے کیئرسنٹر کے مالک کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے کیئرسنٹر کے مالک کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ مالک کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...