انتخابات کی وجہ سے ماڈل ٹاون کچہری میں ٹرائل کیسز کی سماعتیں ملتوی

انتخابات کی وجہ سے ماڈل ٹاون کچہری میں ٹرائل کیسز کی سماعتیں ملتوی

لاہور(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل کے انتخابات کی وجہ سے ماڈل ٹاو¿ن کچہری میں ٹرائل کیسز کی سماعت نہیں ہو سکی۔انتخابی مہم میں مصروفیت کی وجہ سے وکلاءکی عدالتوں میں پیشی نہ ہونے کے برابر رہی۔پنجاب بار کونسل کی انتخابی مہم الیکشن سے ایک روز قبل دیگر عدالتوں کی طرح ما ڈل ٹاو¿ن کچہری میں بھی عروج پر رہی۔ لاہور ڈویژن کے 4 اضلاع اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور لاہور سے امیدوار اور ان کے حامی ماڈل ٹاون کچہری سمیت دیگر عدالتوں میں انتخابی مہم میں مصروف رہے۔ عدالتوں میں پیش ہونے والے وکلاکی تعدادنہ ہونے کے برابر تھی جس پر ججز نے زیادہ ترکیسز کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے سماعتیں آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردیں

مزید : میٹروپولیٹن 4