چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او شادباغ کو شوکاز نوٹس

چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او شادباغ کو شوکاز نوٹس

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری میں مجسٹریٹ سہیل انجم نے گزشتہ5ماہ سے قتل کے مقدمہ میں چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او شادباغ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ تفتیشی افسر کو مقدمہ کا ریکارڈ آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔استغاثہ کے مطابق ملزم طاہر عرف طاری اور اس کے نامعلوم ساتھی پر الزام ہے کہ انہوں نے معمولی تلخ کلامی پر محمد اسحاق کو قتل کردیا تھا جس پر پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 183/14بجرم302/324/34درج کرنے کے بعد گزشتہ 5ماہ سے عدالت میں چالان جمع نہیں کروایا گیاہے ۔گزشتہ روز سماعت کے موقع پر مقدمہ کی جانب سے پیش ہونے والے ایڈووکیٹ مدثر چودھری اور چودھری ارشاد گجر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ 173سی آر پی سی کے تحت پولیس 14دنوں کے اندر مکمل یا نامکمل چالان عدالت میں جمع کروانے کی پابند ہے لیکن پولیس نے تاحال اس پر عمل درآمد نہیں کیا ہے ،عدالت نے گزشتہ روز سماعت کے بعد مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...