آزاد لائرز فورم کاپنجاب بارکے الیکشن میں اپنے امیدوراران میں حمایت کا اعلان

آزاد لائرز فورم کاپنجاب بارکے الیکشن میں اپنے امیدوراران میں حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)آزاد لائرز فورم پاکستان نے پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں اپنے امیدوراران کی مکمل حمایت اور ان کی الیکشن میں بھرپور مدد کا اعلان کیا ہے ۔گزشتہ روز سیشن کورٹ لاہور میں صدر آزاد لائرز فورم پاکستان ملک سیف اللہ کھوکھر ،سینئر نائب صدر غلام مجتبیٰ چودھری ،نائب صدر چودھری ساغر علی ڈھلوں ،سیکرٹری انفارمیشن محمد مدثر چودھری ،فنانس سیکرٹری وسیم گجر ،میڈیا کوآرڈینیٹر گلریز اور ممبران حسیب اسامہ ،ارشاد گجر سمیت دیگر نے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں تمام ممبران نے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ اپنے اناﺅنس کئے گئے امیدواران برائے ممبر پنجاب بار کونسل سید فرہاد شاہ ،رانا انتظا ر ،عبدالصمد خان بسریا ئ،ملک سرود ،چودھری بابر وحید کوالیکشن کے دن ووٹ بھی دیں گے اور ان کی مکمل سپورٹ بھی کریں گے اور الیکشن والے دن تمام ممبران ہائیکورٹ میں موجود رہیں گے ۔