وکالت کے پیشے سے وابستگی میرا اوڑھنا بچھونا ہے،رانا سعید اختر

وکالت کے پیشے سے وابستگی میرا اوڑھنا بچھونا ہے،رانا سعید اختر

چھانگامانگا (رانا محمد یوسف سے) 27سال سے شعبہ وکالت سے وابستہ ہوں اس پیشے سے وابستگی میرا ہمیشہ اوڑھنا بچھونا ہے خلوص نیت اور جذبے کی صداقت کے ساتھ پیشہ ورانہ ریاضت کی تمام کٹھن اور شیریں منزلوں کو طے کیا ہے اسی سال آپ لوگوں نے بھاری اکثریت سے تحصیل چونیاں بار کا صدر منتخب کرایا ہے اور اب اپنے آپ کو اراکین بار کے سامنے بطور امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل قصور سیٹ کے لیے پیش کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوارممبر پنجاب بار کونسل رانا سعید اختر نے پاکستان سے کیا انکا کہنا تھا کہ کامیاب ہوکر اپنے ووٹروں اور سپورٹروں کا تحفظ کروںگا میں نے ہمیشہ اراکین اور قانون کی بالا دستی کی تمام تحریکوں میں وکلاءبرادری کے شانہ بشانہ شرکت کی اراکین بار اور بینچ کا ہمیشہ عزت و احترام کیا ہے اس موقع پر محمد سلیم فرزند بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ رانا سعید اختر کو اپنا قیمتی ووٹ سے نوازیں تاکہ پنجاب بار کونسل آپ کے لیے موثر انداز میں خدمت کرسکیں اور غیر پیشہ وارانہ افراد اور ذاتی اغراض کا ایجنڈا رکھنے والے عناصر کے راستے سکیں محمد سلیم فرزند بھٹی نے کہا کہ 22نومبر کا سورج ان شاءاللہ رانا سعید اختر کی کامیابی سے طلوع ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...