مطالبات کیلئے دھرنے کا دائرہ کار وسیع کر دینگے، ملک افتخار وسیم

مطالبات کیلئے دھرنے کا دائرہ کار وسیع کر دینگے، ملک افتخار وسیم

لاہور ( پ ر ) صدر آل پاکستان قصاب برادری ویلفیئر سوسائٹی ملک افتخار وسیم نے کہا ہے کہ ہم میڈیا کے ذریعے اعلیٰ حکام تک یہ بات پہنچانا چاہتے ہیں کہ ہم نے اپنے جائز مطالبات کیلئے 11 نومبر کو اسمبلی حال کے سامنے پر امن دھرنا دیا تھا ہمیں DCO صاحب نے یہ کہہ کر کہ آپ کے مطالبات جائز ہیں ۔ آپ کے سلاٹر ہاﺅس کھول دیئے جائیں گے آپ لوگ گھروں کو چلے جائیں ہم نے ان کی بات پر یقین کرتے ہوئے دھرنا ختم کر دیا ہمیں پہلے کی طرح کسی دھوکے میں رکھا گیا تو ہم اپنے مطالبات کیلئے دھرنے کا دائرہ کار وسیع کر دینگے اور اپنے جائز مطالبات کی منظوری تک وہاں سے نہیں اٹھیں۔ اس کے علاوہ ہماری برادری کی جو رجسٹریشن حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کے سپرد کی گئی ہے ہمارے ساتھ اس سلسلہ میں کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہماری خادم اعلیٰ صاحب سے اپیل ہے کہ یہ ہمارا خاندانی کام ہے اس میں کوئی بھی قانون سازی کرنے سے پہلے ہماری برادری کو اعتماد میں لیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4