اداکارہ ہما علی نے اپنا معاوضہ 2لاکھ روپے کر دیا
لاہور (ا ین این آئی) معروف اداکارہ ہما علی نے اپنا معاوضہ 2لاکھ روپے کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق ہما علی نے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کے لئے اپنا معاوضہ ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر 2لاکھ روپے کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ہما علی نے اپنے معاوضے میں پچاس ہزار روپے اضافہ برھتی ہوئی مہنگائی اور اخراجات میں بے پناہ اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد اداکارائیں اپنے معاوضوں میں اضافہ کر چکی ہیں ۔