پاکستان کی غیور عوام عمران کے تمام منصوبے ناکام بنا دے گی ، محمد عارف

پاکستان کی غیور عوام عمران کے تمام منصوبے ناکام بنا دے گی ، محمد عارف
 پاکستان کی غیور عوام عمران کے تمام منصوبے ناکام بنا دے گی ، محمد عارف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 لاہور ( پ ر) مسلم لیگ ن کے سماجی رہنما محمد عارف صدر عارف مارکیٹ بلال گنج نے کہا کہ 30نومبر کو اسلام آباد میں کچھ نہیں ہو گا پاکستان کی غیور عوام عمران خاں کے تمام منصوبے ناکام بنا دے گی ۔ محمد عارف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ننکانہ صاحب کے جلسہ میں شیخ رشید نے جو زبان استعمال کی وہ کوئی بھی مہذب سیاستدان استعمال نہیں کر سکتا ۔ اب پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خاں 30نومبر کو اسلام آباد میں میدان لگانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں مگر عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ اگر کسی نے اسلام آباد پر قبضہ کی کوشش کی تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا حکومت نے آنکھیں بند نہیں کیں ۔عمران خاں بیرونی ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیںان سے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری برداشت نہیں ہو رہی اس لئے وہ اسلام آباد چڑھائی کر کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو عدم تحفظ کا احساس دلا رہے ہیں مگر پاکستان عوام ان کا ہر منصوبہ ناکام بنا دے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4