فلم ” ہیپی اینڈنگ “ میں دوہرا کردارنہیں نبھا رہا، سیف علی خان

فلم ” ہیپی اینڈنگ “ میں دوہرا کردارنہیں نبھا رہا، سیف علی خان
 فلم ” ہیپی اینڈنگ “ میں دوہرا کردارنہیں نبھا رہا، سیف علی خان

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار سیف علی خان فلم ” ہیپی اینڈنگ “ میں دوہرا کردارنہیں نبھا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سیف علی خان فلم ” بلٹ راجہ “ اور ”ہم شکلز “ کی ناکامی کے بعد نئی فلم ” ہیپی اینڈنگ “ میں دوہرے کردار کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے ہدایتکار سے بات کر کے سکرپٹ پر رد و بدل کروائی ہے اب وہ فلم میں دوہرا کردار نہیں نہیںنبھائیں گے بلکہ منفرد روپ دھارے ہوئے دکھائی دینگے۔ اداکار سیف علی خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بار بار لوگ انہیںدوہرے کردار میں دیکھ کر بور ہو جاتے ہیں۔

 اس لیے انہوں نے اپنے کردار میں ردوبدل کروائی ، وہ امید کرتے ہیں فلم کامیابی سے ہمکنار ہو ۔ فلم کی ہدایات کرشناڈی کے دے رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں الیاناڈی کروز اور گوندا شامل ہیں ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...