ریڈیو پاکستان کے سٹیشن ڈائریکٹر سید رضا کاظمی ریٹائر ہوگئے
لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان کے سٹیشن ڈائریکٹر سید رضا کاظمی34 برس کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ اس موقع پر ریڈیو ملازمین نے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ریڈیو ثمینہ پرویز تھیں جبکہ دیگر مہمانوں میں شجاعت ہاشمی،ریحان اظہر،منیر نادر،مہر اظہر علی،سید شہوار حیدر،نزاکت شکیلہ،جاوید اختر،جاوید نزیر،حسین شاد،ناصر نقوی شامل ہیں۔اس موقع پر ثمینہ پرویز نے اپنے خطاب میں رضا کاظمی کی طویل خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رضا کاظمی نے ڈیڑھ سال میں ریڈیو پاکستان لاہور کا وقار بڑھانے اور نئے فنکاروں کو معتارف کرانے میں بہترین کردار ادا کیا۔ تقریب سے ڈپٹی کنٹرولر محمد آصف کھیتران اور دیگر پروڈیوسر ز نے بھی خطاب کیا اور رضا کاظمی کی خدمات کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر رضا کاظمی نے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ میں باعزت طریقے سے ریٹائر ہوگیا ہوں ،ریڈیو پر گزرا وقت میری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے۔