ہسپتالوں کی پارکنگ فیس میں ہوشربا اضافہ

ہسپتالوں کی پارکنگ فیس میں ہوشربا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

      لاہور (جاوید اقبال) صوبائی دارالحکومت کے ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں قائم پارکنگ سٹینڈوں پر پارکنگ مافیا نے ”راج“ قائم کر لیا ہے، ہسپتالوں میں پارکنگ مافیا کی اوور چارجنگ عروج پر پہنچ گئی ہے، ٹھیکیدار مافیا نے پارکنگ فیس میں 50فیصدفی گھنٹہ کے حساب سے اضافہ کر دیا ہے، موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس5روپے فی گھنٹہ سے بڑھ کر15روپے فی پھیرا فی گھنٹہ جبکہ کار کی پارکنگ فیس20روپے فی گھنٹہ سے بڑھا کر30روپے فی گھنٹہ کر لی گئی ہے نائٹ کا ریٹ 30روپے سے بڑھا کر100روپے کر لیا گیا ہے جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کی چیخیں نکل گئی ہیں بتایا گیا ہے کہ شہر لاہور کے ہسپتالوں کو پارکنگ کے ٹھیکیدار مافیا نے اپنی جاگیر بنا لیا ہے اور اپنی من مانی کر رہے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں زیادہ تر غریب مریض آتے ہیں جن کی بڑی تعداد موٹر سائیکلوں پرآتی ہے ، ہسپتالوں کی انتظامیہ نے ہسپتالوں کے پارکنگ سٹینڈ مختلف ٹھیکیداروں کو ٹھیکے پر دے رکھے ہیں، سب سے زیادہ لوٹ مار لاہور جنرل ہسپتال، جناح ہسپتال، گنگا رام ہسپتال، لیڈی ایچی سن، لیڈی ولنگڈن، میاں منشی ہسپتال، گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال اور میو ہسپتال میں ہو رہی ہے ہسپتالوں کی انتظامیہ کی موجودگی میں اوور چارجنگ کی جا رہی ہے، تکرار کرنے والے مریضوں کو ٹھیکیداروں کے کرائے کے غنڈے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، گاڑیوں کے شیشے تک توڑ دیتے ہیںاس حوالے سے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ اوور چارجنگ غیر قانونی ہے جس ہسپتال میں اوور چارجنگ ہوئی ذمہ دار ایم ایس ہو گا اور اس کا سخت ایکشن لیا جائے گا۔