ایل ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی ہونے والوں کے ناموں کا اعلان

ایل ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی ہونے والوں کے ناموں کا اعلان

لاہور(پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کیڈر کی 7 اسامیوں پر بھرتی ہونے والے امیدواروں کے ناموں کااعلان کر دیا ہے تفصیلی نتائج ایل ڈی اے کی ویب سائٹ www.lda.gop.pkپردستیاب ہیں اوپن میرٹ کی چھے اسامیوںپر منتخب ہونے والوں میںحامد سجاد سیال‘ علی عطا‘محمد ابوبکر عبدللہ ‘محمد اطہر خان ‘ مدثر ایاز محمود چوہدری اورعمر عباس شامل ہیں خواتین کے لئے مختص ایک نشست پر سعدیہ سلیم ملازمت کی اہل قرار پائی ہیںکامیاب قرار پانے والے امیدواروں کو تقرری کی پیشکش کر دی گئی ے او رانہیں ہدایت کی ہے کہ وہ 15دن کے اندر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے پاس ڈیوٹی کے لئے رپورٹ کریں ورنہ ان کی تقرری کوئی مزید نوٹس دئیے بغیر منسوخ کر دی جائے گی ان امیدوراوں کا انتخاب تعلیمی قابلیت ‘ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے زیراہتمام امتحان اور انٹرویو میں حاصل کردہ نمبروں او رتعلیمی کیرئیر کے دوران مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر عمل میں آیا ہے اور ان کی گریڈ 17میں تقرری کنٹریکٹ کی بنیاد پر تین سال کے لئے کی گئی ہے-

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...