واپڈا پیغام یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،کارکنوں کی بھرپور شرکت

واپڈا پیغام یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،کارکنوں کی بھرپور شرکت

لاہور(کامرس رپورٹر)واپڈاپیغام یونین نے گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں واپڈا ہاﺅس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا یونین کے مرکزی صدر ایس ڈی ثاقب نے احتجاجی دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ خالی پوسٹوں پر ملازمین کے بچے فی الفور بھرتی کیے جائیں ، لیسکو ملازمین کو بونس ادا کیا جائے ،کمپنی میں اولڈ ایج پنشن کا اجرءکیا جائے ،ہزارہا پوسٹوں پر بغیر ترقی کام لینے کی بجائے ایل ایس ، ایم آئی ،ایس ایس او لائن مین ، بی ڈی ، ڈرائیور، اسٹینو، ٹریسر، کلریکل سٹاف کوٹائم سکیل پرموشن دی جائے ، لائن سٹاف کو ڈینجر الاﺅنس دس ہزار روپے دیا جائے جبکہ فیٹل حادثے میں شہید ہونے والے لائن مین کے ورثا کو 50لاکھ معاوضہ ادا کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1